سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا دورہ سول ہسپتال وزیر آ باد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال وزیرآباد کا دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کے ساتھ ساتھ اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،محمد عثمان،منظور او ٹی،ولید،علی گیلانی بھی موجود تھے ۔