سوشل میڈیا پر دوستی ،شہری پر تشدد،نقدی چھین لی

سوشل میڈیا پر دوستی ،شہری پر تشدد،نقدی چھین لی

واردات میں ملوث چار رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار،اہم انکشافات کی توقع

ایبٹ آباد( نمائندہ دنیا )پوش علاقے جناح آباد کے رہائشی کو ہنی ٹریپ سوشل میڈیا دوستی کی آڑ میں بلا کر مبینہ طور پر تشدد، لوٹ مار اور اغواء نما واردات میں ملوث چار رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار۔ مقدمہ میں ملوث مسمات م سکنہ حویلیاں ، مسمات ف سکنہ اوگی حویلیاں ، حسنین خان ، فیصل سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار لڑکی نے ایبٹ آباد سے جناح آباد جاتے ایک شخص سے لفٹ لی اور اس دوران اپنا وٹس ایپ نمبر شیئر کیا، تین روز رابطہ کر کے رجوعیہ کے قریب سنسان مقام پر بلایا گیا جہاں ملزمہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے نقدی، موبائل فون، ATM کارڈ اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ ملزمان شہری کو مختلف مقامات پر لے جاتے رہے اور ATM سے رقم نکلوانے کی بھی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں