خو شاب :موٹر سائیکل حادثات میں2افراد جاں بحق، دو زخمی
خو شاب :موٹر سائیکل حادثات میں2افراد جاں بحق، دو زخمیموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں محمد ندیم اور عبدالرحمن جاں بحق ہو گئے
خوشاب (نمائندہ دنیا )عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مختلف موٹر سائیکل حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک 10 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ وادی سون میں اوچھالی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں محمد ندیم اور عبدالرحمن جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سالہ محمد ارسلان زخمی ہو گیا۔ دوسرا حادثہ وہیر روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا اور اللہ دتہ مسلم شیخ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔