ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6 افراد گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو بارہ بور بندوقیں، چار تیس بور پستول اور مختلف اقسام کے 9 کارتوس برآمد کر لیے ۔
پولیس کے مطابق مٹھہ ٹوانہ، کٹھہ سگھرال اور خوشاب تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملز موں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔