کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق، 2 زخمی
اقبال بی بی کی لاش ،زخمی نذیر احمداورغلام عباس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کوٹ اسلام سے دارا محرم روڈپرٹریفک حادثہ موٹرسائیکل اور کارمیں تصادم خاتون جابحق ااوردوافرادزخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گئے ۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45سالہ اقبال بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 50 سالہ نذیر احمد اور 53 سالہ غلام عباس شامل ہیں ۔ریسکیو 1122 نے زخمی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔