یومِ تکبیر کی تقریب، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا خراجِ تحسین

یومِ تکبیر کی تقریب، مسلم لیگ (ن)  کے رہنماؤں کا خراجِ تحسین

خوشاب (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں ایٹمی پاکستان کی 28ویں سالگرہ، یومِ تکبیر، کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کی صدارت سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کی جبکہ ملک کرم الٰہی بندیال، چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو، چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار ظفر عباس خان بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مقررین نے کہا کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاعی استحکام کا تاریخی دن ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں