ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید صفائی آپریشن مکمل
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید صفائی آپریشن مکملبہترین حکمت عملی اور عملے کی شبانہ روز محنت سے آلائشیں بروقت تلف
خوشاب (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحیٰ کے ایام میں جاری صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی۔ انہوں نے صفائی مہم کی کامیابی پر ضلعی انتظامیہ، ستھرا پنجاب پروگرام کے ضلعی انچارج صائم وارث اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہترین حکمت عملی اور عملے کی شبانہ روز محنت کے باعث عید کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر تلف کی گئیں۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر پولیس اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے پر ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔