ایل اے 35جموں 2کیلئے ن لیگی امیدواروں کے انٹرویو مکمل
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 35جموں 2 کیلئے مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیٹی نے کنوینئر انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں اُمیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلئے ۔کمیٹی اپنی رپور ٹ صدر میاں نواز شریف کو ارسال کریگی۔
الیکشن کمیٹی کا اجلاس دستگیر ہاؤس سیٹیلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی سیکرٹری توفیق احمد بٹ،ایم این ایز محمود بشیر ورک،شاہد عثمان ابراہیم، حاجی مدثر قیوم ناہرا،سابق صوبائی وزیر اقبال گجر،سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ،سینئر نائب صدر سٹی شعیب بٹ،ضلعی سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے شرکت کی۔