اے سی پسرور کا چونڈہ میں بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ

اے سی پسرور کا چونڈہ میں  بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے چونڈہ پھاٹک کا دورہ کیا اور وہاں جاری گرین بیلٹ کی تعمیر اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسر وں و عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور خوبصورتی کے تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں