کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت

کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت

سول ہسپتال میں انتظامی امور ، مریضوں کیلئے سہو لیات ،صفائی ستھرائی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے موسلادھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے انتظامات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے گوندلانوالہ پھاٹک روڈ کا دورہ کیا اور بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو آمدور فت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے شیخوپورہ موڑ کا دورہ کیا جہاں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکر واسا احد ڈوگر بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے تاکہ شہری زندگی معمول کے مطابق جاری رہے ۔کمشنر نے گوجرانوالہ ٹیچنگ (سول) ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رانا امتیاز نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں