بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، ذیشان رفیق

بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، ذیشان رفیق

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں پر کارروائی جاری ہے ۔۔۔

قانونی اور انتظامی مراحل کی تکمیل کے فوراً بعد بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائیں گے ۔وہاڑی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ اور جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری عمل کے تسلسل پر مکمل یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی اداروں کو فعال اور مؤثر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح پر ترقیاتی کاموں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ زیر التوا قانونی اور انتظامی مراحل جلد مکمل ہو جائیں گے ، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں