یومِ تکبیر پر ن لیگ کی تقریب، ملکی ترقی کے عزم کا اعادہ
یومِ تکبیر پر ن لیگ کی تقریب، ملکی ترقی کے عزم کا اعادہضلعی صدر خواتین ونگ زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ بانو کی شرکت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کی زیر صدارت ڈویژنل سیکرٹریٹ میں یومِ تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ضلعی صدر خواتین ونگ زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ بانو سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہ نواز رانجھا، زنیرہ رحیم گجر اور شازیہ بانو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی مضبوطی اور استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، جبکہ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قومی سلامتی کے عزم کی یاد دلاتا ہے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔تقریب کے اختتام پر یومِ تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔