شادمان ٹائون میں 21منزلہ ہوریزون وسٹا کا افتتاح
3منزلہ پارکنگ سمیت جدید سہولتیں،پہلے ہی دن شہریوں کا رش لگ گیاعمر حیات اور حسین حیدر نے بکنگ کرانے والے افراد کی بھرپور رہنمائی کی
کراچی(سٹی ڈیسک)شہر قائد کے وسط شادماں ٹائون سیکٹر 14B میں 21منزلہ رہائشی پراجیکٹ ہوریزون وسٹا کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔انڈر گرائونڈ ،گرائونڈ اور فرسٹ فلور پر وسیع کار پارکنگ نے پراجیکٹ کی انفرادیت مزید بڑھادی ہے ۔صرف 75لاکھ میں علاوہ قرضہ وہ 5سال کی آسان اقساط میں ہوریزون وسٹا نے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کردیں اب ہر شہری اپنی چھت کا خواب پورا کرسکتا ہے ۔نارتھ ناظم آباد ٹائون میں افتتاح کے پہلے ہی روز شہریوں کی بڑی تعداد نے بکنگ کرالی۔ہوریزون وسٹا ،حیات بلڈرز تعمیر کررہاہے جس کامارکیٹنگ پارٹنر حیدر علی اینڈ کمپنی ہے ۔امت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی اینڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر محمد عمر حیات نے بتایا کہ ہوریزون وسٹا شہر کے مرکزمیں ہونے کی وجہ سے شہریوں کی خاص توجہ کامرکز بن چکا ہے ۔پراجیکٹ کی مارکیٹنگ کے لئے بھی آسانی ہورہی ہے کیونکہ شہری پہلے سے حیات بلڈرز کے نام سے واقف اور مطمئن ہیں۔
اس موقع پر حیدر علی اینڈ کمپنی کے پارٹنر حسین حیدر حیات نے بتایا کہ ہوریزون وسٹا پہلا پراجیکٹ ہے جو سینٹرل میں 21منزلہ ہائی رائز بنارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی بکنگ اور 5سال کی آسان اقساط نے خریداری اور آسان کردی۔اس سوال پر کہ شادمان ٹائون جیسے گنجان آباد علاقے میں ہائی رائز کا خیال کیسے آگیا حسین حیدر نے کہا کہ ہم دیکھتے تھے کہ شاہراہ فیصل \'کلفٹن وغیرہ میں تو ہائی رائز ہیں جبکہ متوسط طبقے کے لئے اس جگہ تک پہنچنا مشکل ہے اس لئے خیال آیا کہ ایسی جگہ ہائی رائز ہو جو متوسط طبقے کی پہنچ میں ہو۔انہوں نے بتایا کہ ہوریزون وسٹا میں اسٹینڈ بائی جنریٹر اور آراو پلانٹ کیساتھ دیگر اہم سہولتیں بھی ہونگی ۔پراجیکٹ میں جمنازیم اور بچوں کے کھیلنے کے لئے خصوصی جگہ ہوگی۔