نئے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم’’ ٹریکس ‘‘سے متعلق آگاہی تقریب
کارپوریٹ سیکٹر کی اہم شخصیات، آئی جی ودیگر کی شرکت، ڈی آئی جی کی بریفنگکیمروں کی تنصیب کے بعد جرائم کی ڈیٹکشن میں 70فیصد اضافہ ہوا، پیر محمد شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکی ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے نئے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹمٹریکس (TRACS)سے متعلق آگاہی کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی، اسپیشل برانچ، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریننگ، آئی ٹی، زونل ٹریفک ایس ایس پیزاور دیگرپولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔تقریب میں ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے روبوکارز،موٹرسائیکلزاورڈرونزبھی پیش کیے گئے ۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ کا بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے مختلف ممالک کے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر ٹریکس کا منصوبہ حکومت کو پیش کیا، مختلف اپلیکیشن فراہم کیں جن سے یہ خود کار چالان سسٹم کامیاب ہوا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئندہ ہفتے جدید ہائی ٹیک کیمروں کے ساتھ حیدرآباد میں بھی اس سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے ،اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سڑکوں پر پولیس کی موجودگی کم نظر آئے گی،کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے میں خصوصی طور پر سی پی کے کا شکر گزار ہوں، جن کی کاوشوں سے جرائم کی ڈیٹکشن میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ، تمام بینکوں، مارکیٹوں اور کمرشل علاقوں میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے۔