ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ،اشیاضروریہ کے نئے نرخ مقرر
نرخوں پر عملدرآمد کی ہدایت ، پولیو مہم کاجائزہ، عزیز بھٹی ہسپتال میں شجرکاری
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مقرر کیے گئے ۔باسمتی چاول (سپربنا)300، دال چنا (موٹی) 210، دال چنا (باریک) 190، دال مسور 215 ، دال ماش (چھلکا) 360 ، دال ماش (دھلی) 425 ، دال مونگ (دھلی) 345 ، چنا کالا 205 ، چنا سفید 215، بیسن 215، مٹن 1700 ، بیف 900 روپے ،دہی 180 روپے کلو دودھ 170 روپے لٹر، 100 گرام تندوری روٹی 14 روپے کی مقرر کی گئی۔ آٹا ،چینی کی قیمتیں حکومتی پالیسی کے مطابق، گھی ، سرخ مرچ پسی کی قیمتیں پرنٹڈ ریٹ جبکہ پھل، سبزی، انڈے اور برائلر گوشت کے نرخ مارکیٹ کمیٹی جاری کریگی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے انسدادِ پولیو مہم جائزہ اجلاس میں ہدایت کی کہ باقی ماندہ بچوں تک رسائی کیلئے کیچ اپ ڈے پر توجہ دیکر مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پودے بھی لگائے اور کہاشجرکاری ،پودوں کی دیکھ بھال کویقینی بنایا جائے ۔