مون سون بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا فیصلہ
ڈی سی گوجرانوالہ کی زیر صدارت اجلاس، ڈی ایچ کیوہسپتال کابھی دورہ کیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی، حفاظتی پشتوں کی مضبوطی اور گٹروں کے مین ہولز کی تنصیب کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے کہا مون سون بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی پشتوں، حفاظتی بندوں کی مرمت کا عمل فوری شروع کیا جائے ۔ قائم مقام کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ مریضوں کو سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے ، ادویات دستیابی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔