روات میں آتشزدگی سے متاثر ہ تاجروں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیاجا ئے ،کاشف چودھری

 روات میں آتشزدگی سے متاثر ہ  تاجروں کیلئے امدادی پیکیج کا  اعلان کیاجا ئے ،کاشف چودھری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)صدر مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان محمد کاشف چودھری نے روات میں آتشزدگی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 عیدالاضحیٰ سے قبل متاثرہ تاجروں کیلئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے ، 200 سے زائد دکانیں، کھوکھے اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز کاشف چودھری تاجروں کے وفد کے ہمراہ روات بازار پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور نقصانات کا جائزہ لیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں