کورال کے علاقہ سے 2منشیات فروش گرفتار ،4کلوچرس برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے دو بڑے منشیات ڈیلر زکو گرفتارکرکے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ملزموں میں محمد نبی اور میانداد خان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہیں ۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ وفاقی دارالحکومت سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔