واہ میں پولیس مقا بلہ ، 2کار چور زخمی حالت میں گرفتار

 واہ میں پولیس مقا بلہ ، 2کار چور زخمی حالت میں گرفتار

ملزموں نے روکنے پر فائرنگ کردی ،مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد

 راولپنڈی (خبرنگار ) تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار 5 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،اس دوران دو کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جن سے گزشتہ ماہ صدر واہ کے علاقے سے چرائی گئی کار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، فائرنگ کے دوران دو فائر ہیڈ کانسٹیبل محمد اعجاز کو بھی لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں