اسلام آباد،عیدسکیورٹی پلان جاری ، 7ہزار پولیس اہلکار مامور
پارکس ،مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، عیدالاضحیٰ پر 7000سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ 450سے زائد ٹریفک پولیس افسر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے ڈیوٹی دینگے ،فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کیپٹل پیٹرول کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے جبکہ تفریحی مقامات پر بھی پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے ، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی سکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔ پولیس خدمت مرکز ایف سکس اور ڈپلومیٹک انکلیو عید کے ایام میں کھلے رہیں گے ۔