ڈسکہ :چوری کی وار داتیں شہری قیمتی اشیاسے محروم

 ڈسکہ :چوری کی وار داتیں   شہری قیمتی اشیاسے محروم

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی زیورات ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے۔

شالیمار ٹاؤن میں غضنفر وقار کے گھر کی سیف الماری سے 67ہزارروپے اور طلائی زیورات ، سوہاوہ سٹاپ خضر ہسپتال کے سامنے سے زین العابدین کی موٹر سائیکل ، کالج روڈ پر نادر علی کی د کان کی چھت سے اے سی کا آؤ ٹ ڈور چوری، ڈھولیوالی میں ارشد علی کی حویلی سے بکرا ، چیلیکے گورائیہ میں ثنا اﷲ کی حویلی سے بھیڑ ، منڈیکی گورائیہ میں جہانگیر کی گاڑی سے موبائل فون چوری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں