گھریلو صارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشر سے پریشان
شہری متبادل ایندھن 520روپے کلومہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبور
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گھریلو صارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے پریشان ،شہری متبادل ایندھن کے طور پر 520روپے کلومہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ،مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث گیس بحران بڑھنے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ریجن بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو مشکلات کاسامناہے ۔ریجن بھر میں 5لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کو90ملی مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے اور60ایم ایم ایف گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔ایل پی جی کاسرکاری ریٹ 360روپے کلو ہے لیکن دکاندار 520روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے صرف کھانا بنانے کے وقت گیس آتی ہے اسکا پریشر بھی کم ہوتا ہے ۔شیڈولڈ اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائے جبکہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے گیس مکمل پریشر کیساتھ فراہم کی جا رہی ہے ۔