سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پشاور: (دنیا نیوز) سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری، بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں