مودی سرکار گھبرا گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند
نئی دہلی: (دنیا نیوز) سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے، انتہا پسند نااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بلا ک کردیئے ہیں۔
پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔
بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اور بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔
دکن کرانیکل نے کہا ہے کہ ابھیجیت دپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے،جبکہ ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پر وزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم چلائی۔
ماہرین کےمطابق فی الحال تو یہ سوشل میڈیا کی حد تک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کا غصہ ہے، تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اور بنگلہ دیش کی طرز پرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔