شعیب ملک نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانے کا حل پیش کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانے کا حل پیش کر دیا۔

شعیب ملک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کی بحالی کے لیے ڈومیسٹک ریڈ بال ڈھانچے میں بڑی اصلاحات پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کے ماہر کھلاڑیوں کو مالی طور پر بہتر مراعات دی جائیں تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو دوبارہ مضبوط کیا جا سکے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ریڈ بال سپیشلسٹس کو ترجیح دینی چاہیے، جس کے لیے بہتر سینٹرل کنٹریکٹس اور مراعات ضروری ہیں۔

پاکستان کیلئے 287 ون ڈے، 35 ٹیسٹ اور 124 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے شعیب ملک کا ماننا ہے کہ مالی تحفظ ملنے سے کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ سے جڑے رہیں گے اور فرنچائز لیگز کی طرف غیر ضروری جھکاؤ کم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں