امن کمیٹی کی جانب سے 28پولیس افسروں کو شیلڈزتقسیم

 امن کمیٹی کی جانب سے 28پولیس افسروں کو شیلڈزتقسیم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر) ممبران امن کمیٹی کی جانب سے سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان سمیت 28 پولیس افسروں کو شاندار کارکردگی پر اعزازی شیلڈزتقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر سی پی او نے کہا پولیس کی بنیادی اور اصل ذمہ داری جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ممبران امن کمیٹی یوسف کھوکھر،مولانا اکبر نقشبندی،علامہ کاظم ترابی، مولانا عثمان غنی بٹ،پروفیسر سعید کلیدوی، صاحبزادہ نعمان صدیقی، قاضی عصمت اللہ،خاور شاہ بخاری اور ڈاکٹر احمد نورانی نے سی پی او غیاث گل خان،ڈاکٹر غیور خان، ناصر باجوہ،سہیل فاضل، شاہد رشید،عمران خان کالرو،اختر وینس، وسیم اختر،غریب نواز،فراست اللہ آفریدی، سرفراز احمد،ظہور احمد، عنصر فاروق مان ودیگر پولیس افسروں کو شیلڈ زتقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں