9دیہات کو مثالی گاؤں کا درجہ دیا جائیگا:ڈی سی حافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے اجلاس سے خطاب پر کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہات میں صاف پانی ، سٹریٹ لائٹس ، سیوریج و ڈرینج سسٹم ، چلڈرن پارکس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں ضلع حافظ آباد کے 9دیہات کو مثالی گاؤں کا درجہ دیا جائیگا۔ جہاں مذکورہ سہولیات فراہم کی جائینگی۔ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت مختلف مقامات پرتعمیراتی کام کا بھی آغاز کر دیا گیاہے ۔