عید پر فیصل آباد میں صفائی آپریشن ، ورکرز میں مٹھائی تقسیم
کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر مسلسل فیلڈ میں موجود رہے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عید قربان پر فیصل آباد کو صاف ستھرا بنانے کے مشن کے تحت کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر مسلسل فیلڈ میں موجود رہے اور ستھرا پنجاب کے صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اسٹیشن چوک اور طارق آباد میں ڈیوٹی پر مامور ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی اور شہر کو صاف رکھنے والے ورکرز کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے صفائی آگاہی کیمپس کا بھی دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے صفائی انتظامات کے بارے میں فیڈبیک حاصل کیا۔انہوں نے کنٹرول روم کا وقفہ وقفہ سے دورہ کرتے ہوئے موصولہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بعض حل شدہ شکایات پر درخواست گزاروں سے فون پر رابطہ کرکے فیڈبیک بھی لیا گیا، جس پر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔