مکہ میں محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات، باہمی امور پرگفتگو

مکہ مکرمہ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی۔

محسن نقوی کی رابطہ عالم اسلامی کے ہیڈ کوارٹر آمد پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے خیر مقدم کیا ، ملاقات کے دوران اسلامی اور علاقائی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسلامی شعور و بیداری کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کی دیکھ بھال کے لئے شاندار انتظامات کئے، سعودی قیادت کے بہت شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو حج کی مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں