امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران :(دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کی امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

تہران سے جاری ہونے والے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یو این رکن ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں خطرناک طرز عمل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمان خطے میں امن کیلئے ہمیشہ تعمیری، مؤثر، ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے، بیانات عالمی تعلقات میں قانون شکنی، دھونس دھمکی کو معمول بنانے کی علامت ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ لبنان کے مختلف علاقوں، بشمول دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کی شدت کی مذمت کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں شدت آنے کے بعد لبنان میں درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اسرائیل نے لبنان کے ایک بڑے حصے میں رہنے والے شہریوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں