صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کو صوبہ بدر کر دیا گیا
گلگت بلتستان :(دنیا نیوز) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو صوبہ بھی بدر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار
اِس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ہم امن و امان قائم رکھنے کیلئے یہاں سے جا رہے ہیں، اگر کسی اور جماعت کا رہنما مہم کیلئے آیا تو دوبارہ واپس آئیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پورے گلگت بلتستان کی پولیس بھی آ جائے، ہم واپس نہیں جائیں گے۔