ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان دریائے چناب، 16 سالہ لڑکا جھیل میں ڈوب گیا
گجرات، ہری پور: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان دریائے چناب اور درہ موھٹ جھیل میں نہاتے ہوئے 16 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 لڑکے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں گئے، اسی دوران ایک لڑکا ڈوب گیا۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت علی حمزہ، عمر 20 سال، شیخوپورہ کا رہائشی کے طور پر ہوئی، ریسکیو واٹر ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب تحصیل غازی کے علاقہ درہ موھٹ جھیل میں نہاتے ہوئے 16 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
نوجوان یوسف اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے آیا تھا، نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔