عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کامیاب، کمشنر فیصل آباد کا دورہ

عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کامیاب، کمشنر فیصل آباد کا دورہ

ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم ، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو شاباش

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن اور ضلع چنیوٹ میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں متحرک رہیں اور تحصیل بھوانہ کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کے ہمراہ ستھرا پنجاب صفائی آگاہی کیمپ کا معائنہ کیا اور ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے عید قربان کے موقع پر صفائی آپریشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو شاباش دی۔کمشنر نے مختلف علاقوں میں جاری واشنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی۔ شہریوں نے تیز رفتار اور معیاری صفائی ستھرائی کے انتظامات پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان، ایم ڈی ستھرا پنجاب واثق عباس ہرل اور اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں