کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔

 ڈیرہ سائی سنگھ کا محمد زبیر گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اس کی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ فیصل ٹاؤن کے محمد حمزہ کی چاند گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ ڈیرہ امیر افضل کے گھر نامعلوم چور ہزار روپے اور 24کبوتر چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں