اردو بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ایک سال میں بھی نامکمل

اردو بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ایک سال میں بھی نامکمل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اُردو بازار میں تجاوزات کیخلاف شروع کیا گیا

آپریشن ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث دکاندار اور مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اہل محلہ عمران حیدر بخاری کے مطابق تجاوزات کی نشاندہی کے عمل کو ابتدا ہی میں متنازعہ بنا دیا گیا اور ڈیجیٹل نشاندہی کے نام پر صرف ایک جانب کی عمارات کو گرا دیا گیا جبکہ دوسری جانب کے فراد کو اثرورسوخ اور چندے کی وجہ سے صاف بچا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں