نگہبان کارڈ کے ذریعے متوسط طبقہ کی معاونت کی جا رہی:شازیہ فرید
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کی ،نگہبان کارڈ کے ذریعہ متوسط طبقہ کے افراد کی معاونت کی جا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ فرید نے لیگی ر ہنما و جوائنٹ سیکرٹری رانا فیصل حنیف کی جانب سے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ، رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سابق ایم پی ایز عادل بخش چٹھہ ، بیگم طلعت شوکت چیمہ ، امتیاز اظہر باگڑی،رانا شکور ،میاں شہباز احمد ،نعیم بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔