عالمی دن پر صارفین کے حقوق اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریبات
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیرآباد نوید احمد کی ہدایت پر ورلڈ کنزیومر ڈے بھرپور طریقہ سے منایاگیا۔
مختلف تقریبات کے ذریعے صارفین کے حقوق کواجاگر کرنے کی کوشش کی گئی، مرکزی تقریب کا انعقاد کنزیومر کمپلیکس میں کیاگیا۔محمود بشیر ورک ایم این اے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے صارف دوست وژن اور ان کی کام کرنے کی لگن اور مختلف صارف دوست محکموں کو اکٹھا کرکے فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لانا ان کے صارف دوست ہونے کا عکاس ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم ورلڈ کنزیومر ڈے اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم صارفین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔