لالہ موسیٰ:ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،ایک شدیدزخمی

 لالہ موسیٰ:ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل  سوار جاں بحق ،ایک شدیدزخمی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،ایک شدیدزخمی ہو گیا ۔

فوارہ چوک سرائے عالمگیر کے نزدیک محنت کش لڑکا ڈمپر کے ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور 59سالہ زخمی مقصود کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق ہونے والے 23سالہ جابر علی کو سول ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کردیا ،بتایاجاتاہے کہ جابر علی سرائے عالمگیر میں الیاس خان ڈیری فارم پر جانوروں کی دیکھ بال کرتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں