تتلے عالی :صفائی نظام میں بہتری ،مزید عملہ و مشینری فراہم کرنے کا مطالبہ

تتلے عالی :صفائی نظام میں بہتری ،مزید  عملہ و مشینری فراہم کرنے کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں صفائی نظام میں بہتری آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں کا سب سے بڑا قصبہ جس کی آبادی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے دونوں اطراف پھیلی ہوئی ہے ،مذکورہ قصبہ کی گلیوں،محلوں،شاہراہوں سیم نالہ کے اطراف کوڑا کرکٹ،شاپنگ بیگز کے ڈھیر لگے ہوئے تھے ۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مشینری وعملہ کی کمی کے باوجود نہ صرف سیم نالہ کناروں کو کوڑے کرکٹ سے پاک کر دیا گیا بلکہ اندورن گلیوں، بازاروں، شاہراہوں کی صفائی میں بھی کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماامتیاز احمد چودھری،سابق ناظم شبیر احمد نمبردار،راناعلی حسن ودیگر نے مزیدعملہ ومشینری مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں