مشکلات سے نجات کیلئے اللہ سے تعلق جوڑنا ہوگا :اجمل قا دری

مشکلات سے نجات کیلئے اللہ سے تعلق جوڑنا ہوگا :اجمل قا دری

راہوالی (نمائندہ دنیا )پیر محمد اجمل رضاقادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ سے رجوع کرنے والا انسان روحانی طور پر مضبوط ہو تا ہے اور اﷲ اسکی تقدیر بھی بدل دیتا ہے ،

مومن ہی کی نشانی ہے کہ وہ اﷲ کی طرف رجوع کرتا ہے پھر اس پر اﷲ کا فضل شامل حال ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ رجوع الاﷲ کرنے والے پر مشکلات آسان ہوجاتی ہیں اﷲ سے تعلق جوڑنے والے کے حالات بدل جاتے ہیں اس میں روحانی و جسمانی طور پر انقلاب برپا ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کے فضل اور روحانیت کی طاقت سے تمام مسائل، مشکلات حل ہوجاتی ہیں انہوں نے کہ بدقسمتی سے ہم نے اﷲ سے رجوع کا سلسلہ توڑ دیا ہے جسکی وجہ سے ہم معاشی طور پر پریشانی میں مبتلا ہیں بے شمار مسائل نے ہم کو جکڑ رکھا ہے انہوں نے کہا کہ نماز اﷲ سے رجوع کا بہترین ذریعہ ہے جس میں ہم اﷲ سے ہمکلام ہوتے ہیں مگر اس میں بھی غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ،سربسجود ہو کرالتجاؤں کا سلسلہ بند کردیا غلطیوں پر شرمندہ ہوکر رب کو منانا چھوڑدیا ہے اﷲ ہمہ وقت معاف کرنے والا ہے اس کا در ہمیشہ کھلا رہتا ہے اس لئے نماز کا دامن کسی حال میں بھی نہ چھوڑیں ہمیشہ سربسجود رہیں اﷲ راضی ہوگا اور تمام مشکلات مصائب و آلام سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں