ڈسکہ :وار داتوں میں شہری رقم ،زیورات ، فونز سے محروم
ڈسکہ ،موترہ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا )چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی زیورات، موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔
محلہ اسلام آباد میں عثمان کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر آدھا تولہ طلائی زیورات، 10ہزارریال اور 20 ہزار روپے چوری کر لئے گئے ، اوٹھیاں کے قریب ابرار شہزاد، نوید، ندیم عباس، ذیشان، پٹری نہر پر موجود تھے کہ 2 ڈاکوئوں نے 81ہزارروپے ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے ۔ پلی سائفن بمبانوالہ کے قریب وسیم احمد اور دانش عبداﷲ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل، 28ہزارروپے اور 2موبائل فون چھین لئے ، گہوکل میں عرفان نسیم کی زرعی زمین سے موٹر ، مین بازار کے سامنے سے زمان علی کی موٹر سائیکل ، موترہ میں کرامت علی کے زیر تعمیر مکان سے 40گز تارتانبا،موٹر پمپ اور سولر پلیٹ ودیگر سامان ، بھیلو مہار میں محمدوسیم سنوکر شاپ سے پنکھا،واٹرموٹر پمپ ، گوجرانوالہ روڈ پر یعقوب کے گھر سے ایل سی ڈی چوری ہو گئی ۔