اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،2افغانوں سمیت 37افراد گرفتار
570افراد،225گھرانوں،53دوکانوں،223موٹر سائیکلوں،91گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )کورال، سنگجانی، شہزاد ٹاؤن، مارگلہ، کورال اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران 570افراد اور 225گھرانوں کو چیک کیا گیاسر چ آپریشنز کے دوران 53 دوکانوں اور 14 ہوٹلز کو چیک کیا گیا، 223موٹر سائیکلوں اور 91گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 2افغانیوں سمیت 37مشکوک افراد,07گاڑیاں اور 18 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے 1 بندوق اور 1پستول معہ ایمونیشن برآمد کیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں ۔