مین بازار میں تجاوزات کا راج، سڑک سکڑ کررہ گئی

مین بازار میں تجاوزات کا راج، سڑک سکڑ کررہ گئی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کے مین بازار میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ دیے ، ناجائز تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دکانداروں کی جانب سے دکانوں کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے مبینہ طور پر 50،50 فٹ تک سامان سڑک پر رکھ دیا گیا ہے جس کے باعث 110 فٹ چوڑی سڑک سکڑ کر بمشکل 10 فٹ رہ گئی ہے ۔بازار میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیرا فورس اور متعلقہ ادارے تجاوزات کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔، جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور دیگر ضلعی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے تاکہ بازار کی اصل حالت بحال ہو سکے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں