دریائے جہلم سے ریت چوری، نامعلوم افراد پر مقدمہ

دریائے جہلم سے ریت چوری، نامعلوم افراد پر مقدمہ

دریائے جہلم سے ریت چوری، نامعلوم افراد پر مقدمہ ملزم اب تک 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریت چوری کر چکے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)دریائے جہلم سے وسیع پیمانے پر ریت کی چوری کے انکشاف پر قانون حرکت میں آ گیا۔دریائے جہلم کے کنارے ٹہی بھیرہ زون سے ریت اٹھانے کا ٹھیکہ دو سال کے لیے محمد یوسف نامی ٹھیکیدار نے لے رکھا ہے ۔ ٹھیکیدار نے محکمہ معدنیات اور پولیس کو اطلاع دی کہ مذکورہ مقام سے غیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی اور چوری کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزمان اب تک 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریت چوری کر چکے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں