تعلقا ت قائم کرنے سے انکار ہمسائی پر گھر گھس کر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران 76جنوبی میں تعلقا ت قائم کرنے سے انکار پر شانی نے دوست کے ہمراہ اپنی ہمسائی مقبول بی بی کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
جبکہ بلاک نمبر29میں محمد انتظار نے معمولی تنازعہ پر محمد عدنان اور اسکی بیوی رابعہ اور13شمالی میں علی رضا غیرہ نے بات ماننے سے انکار پر تصور کو ڈنڈوں سے زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔