ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی دو افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
خوشاب (نمائندہ دنیا)پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران دو مزید افراد کو گرفتار کر لیا۔سٹی پولیس نے مشکوک حالت میں گھومنے والے شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور تین کارتوس برآمد کیے ۔
اسی طرح صدر پولیس جوہر آباد نے بھی ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور تین گولیاں برآمد کیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔