بینک آف خیبر کی لاہور میں ایک اور برانچ کا افتتاح
صارفین کو مزید سہولت، آسان رسائی اور معیاری بینکاری میسر ہوگی ،ایم ڈی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )بینک آف خیبر نے لاہور کے اہم کاروباری علاقے پی آئی اے روڈ پر اپنی نئی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ، جس سے شہر میں بینک کی موجودگی مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔افتتاحی تقریب میں بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ گروپ ہیڈ رِسک ایسیٹ اینڈ مینجمنٹ فواد سدوزئی، گروپ ہیڈ ریٹیل گل بہار خان، ہیڈ ٹرانزیکشنل بینکنگ آصف شہزاد، ریجنل ہیڈز، ایریا منیجرز اور لاہور کی مختلف برانچز کے منیجرز بھی موجود تھے ۔ ایم ڈی و سی ای او نے کہا کہ بینک اپنی توسیعی حکمت عملی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر کاربند ہے ۔ نئی برانچ سے صارفین کو مزید سہولت، آسان رسائی اور معیاری بینکاری خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔