سی ڈی اے اجلاس، جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے اراضی کی منظوری
آر ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے قیام پر زور
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال کا چوتھا اجلاس ہوا۔ متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث لائے گئے ۔ اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کیلئے اضافی ایکڑ اراضی H-11/1 کی درخواست پر الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کیساتھ لوسر لینڈ فل سائٹ کے استعمال کیلئے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کی تعمیر کے حوالے سے ورکنگ کی جائے ۔