کلب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا بھی فیصلہ

 کلب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا بھی فیصلہ

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلانز پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سائن بورڈز، کیٹ آئیز، لین مارکنگ اور سپیڈ بریکرز کی تنصیب کی ہدایت کی۔ وہاڑی ملتان روڈ پر وی چوک سے پیر مراد تک اضافی لین بنانے اور کلب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں