خصوصی بچوں کی شاندار کارکردگی، انعامات تقسیم

 خصوصی بچوں کی شاندار کارکردگی، انعامات تقسیم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی جس میں خصوصی بچوں نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کے جی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب میں خصوصی بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ تقریب میں طلبہ نے ٹیبلوز پیش کیے اور شرکاء سے داد وصول کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں